22 اپریل 2013 - 19:30
کراچی میں بس اسٹاپ پر دھماکہ، ۱۵ افراد زخمی

پاکستان کے صوبے سندھ کے صدر مقام کراچی میں واقع پیپلزچورنگی کے قریب بس اسٹاپ پردھماکے سے 15افراد زخمی ہوگئے ہیں

ابنا: پاکستان کے صوبے سندھ کے صدر مقام کراچی میں واقع پیپلزچورنگی کے قریب بس اسٹاپ پردھماکے سے 15افراد زخمی ہوگئے ہیں،عینی شاہدین کے مطابق ایک مشکوک شخص بس اسٹاپ پر گنے کی مشین کی قریب موٹرسائیکل کھڑی کی تھی جس کے فوراً بعد دھماکا ہوگیا، دھماکے سے 15افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ریسکیوذرائع کے مطابق پانچ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲